بھٹکل 2/ نومبر (ایس او نیوز) یکم نومبر میں جہاں پورے کرناٹک میں کنڑا راجیہ اُتسو کے موقع پر مختلف پروگرامس پیش کئے گئے، پڑوسی علاقہ شیرور(ضلع اُڈپی) میں واقع گرین ویلی انٹرنیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج میں اس موقع پر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
صبح بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے جبکہ دوپہر2:45 بجے اسکولی بچوں نے سائیکل ریلی نکالتے ہوئے منفرد انداز میں کنڑا راجیہ اُتسوا کا جشن منایا۔ اس موقع پر بیندور کے سرکل پولس انسپکٹرسنتوش کائیکنی نے ہری جھنڈی دکھائی تھی جس کے ساتھ ہی سائیکل ریلی گرین ویلی اسکول سے بھٹکل کی طرف نکل پڑی۔ اسکول کے طلبہ جس میں مختلف مذاہب کے بچے شامل تھے، کثیر تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔